20 جولائی 2011 - 19:30

يمن کے جنوبي شہر زنجبار ميں فوج کے آپريشن ميں پچپن افراد ہلاک ہوگئے ہيں -

ابنا: يمن کي فوج اور زنجبار شہر پر مئي کے مہينے سے قابض مسلح گروہوں کے درميان اتوار کے دن سے جھڑپوں کا سلسلہ جاري ہے - زنجبار صوبہ ابين کا صدر مقام ہے اور يمن کي فوج نے اس شہر کو مسلح گروہوں سے آزاد کرانے کے لئے آپريشن شروع کر رکھا ہے -

يمني حکومت کے ايک ذريعے نے اس سلسلے ميں دعوي کيا ہے کہ فوجيوں نے زنجبار ميں مسلح افراد کے بعض ٹھکانوں کو منہدم کر کے بڑي مقدار ميں جديد اسلحہ اور جنگي سازو سامان برآمد کر ليا ہے - يمن کے انقلابي زنجبار شہر پر نامعلوم مسلح افراد کے قبضے کو اس حکومت کي ناکامي قرار ديتے ہيں ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد يمن ميں حکومت کے خلاف کئے جانے والے وسيع مظاہروں اور احتجاجات سے عالمي رائے عامہ کي توجہ ہٹانا ہے -...............

/169